ابنا: بسیج و رضاکار فورس کے سربراہ میجرجنرل نقدی نے اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو25 ماڈل کنٹرول اورہدایت کےسیکڑوں ڈرون طیاروں کی پرواز کےلئے آمادہ رہنا چاہیے۔ انھوں نے محمد رسول اللہ (ص) فوجی مشقوں کے بارے میں نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک دن اسرائیل کےآسمان پر سیکڑوں ڈرون پرواز کریں گے اور اسرائیل کی غاصب حکومت کے پاس ان کا مقابلہ کرنے کا علم بھی نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ فوجی مشقوں کامقصد دشمن کی ہرقسم کی کارروائی کامقابلہ کرنےکےلئے تیاررہنا ہے۔
.......
/169